ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مولانا ارشد مدنی کے مطابق سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کی بات جھوٹ؛ مولانا نے کہا؛ ہندوستانی میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے

مولانا ارشد مدنی کے مطابق سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کی بات جھوٹ؛ مولانا نے کہا؛ ہندوستانی میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے

Mon, 20 Dec 2021 10:58:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 20؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے دعویٰ کیاہے کہ سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،ہندوستانی میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ  میری  معلومات کے مطابق سعودی عربیہ میں ایسی کسی طرح کی کوئی پابندی  نہیں لگائی گئی  ہے-یک سوال کے جواب میں موصوف نے پر زور انداز میں کہا کہ ہندوستان کی وہ پارٹیاں یا لوگ جن کے دل میں مسلمانوں کے خلاف زہر بھرا ہوا ہے، وہی یہ بات کہہ رہے ہیں،جماعتیں وہاں کیلئے نکل رہی ہیں،ہندوستان سے بھی تبلیغی جماعتیں وہاں  گئی ہیں،پابندی سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے-

خطبہ میں تبلیغی جماعت کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کہے جانے کا دفاع کرتے ہوئے مولانا نے کہاکہ خطبہ میں اپنی ضرورتوں کے مطابق گفتگو کرنا ان کاحق ہے-وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چیز ایسی ہونی چاہیے اسی کو بتارہے ہیں اس میں کوئی  غلط  نہیں ہے-سعودی سفیر کو دیے گئے خط پر انہوں نے بتایا کہ ان سے یہ کہا گیا  ہےکہ جو کچھ  باتیں سامنے آئی  ہیں  وہ شر کے دروازے کھولنے والی چیزہے،آپ ہمارا تاثر متعلقہ اتھارٹی تک پہنچا دیں - 


Share: